عراق میں آئی ایس کے چار دہشت گرد ہلاک

   

بغداد، 25 اگست (ژنہوا) عراق کے صوبہ انبار میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے ملک میں بچے کھچے دہشت گردوں کے خلاف چوتھے مرحلے کے پہلے دن کی کارروائی میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے چار دہشت گردوں کو مار گرایا۔وزارت دفاع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی کے نیم فوجی لڑاکوں کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشت گرد مارے گئے اور چار کو پکڑ لیا گیا۔اس دوران بین الاقوامی اتحادی فوج کے طیاروں نے انبار کے ریگستانی علاقے میں آئی ایس کے دو ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔امریکہ کی حمایت والے عراقی سیکورٹی فورسز نے اس سے پہلے جولائی ماہ میں اپنی کارروائی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کو انجام دیا تھا جس میں انہوں نے شمالی بغداد اور انبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں کو دہشت گردوں سے واپس اپنے قبضہ میں لیا تھا۔اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تیسرے مرحلہ میں نینوا اور دیالہ صوبے میں 5 اگست کو مہم چلائی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد عراق کی دفاعی حالات میں واضح تبدیلی آئی ہے ۔