بغداد ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد کے امریکی سفارتخانہ میں ایک میزائیل انتہائی سکیوریٹی والے گرین زون میں آ گرا جبکہ ایک اور میزائیل جدریہ علاقہ میں گرا ۔ یہ دونوں میزائیل بلد فضائی اڈہ کو نشانہ بناتے ہوئے داغے گئے تھے جہاں امریکی افوام قیم ہیں۔ عراقی فوج نے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور کسی نے بھی اس حملے کی فوری طورپر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔