عراق میں امریکی فوجیوں کے اڈہ پر راکٹ حملہ، جانی نقصان نہیں

   

کرکک۔ 13 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دورافتادہ صوبہ کرکک میں ایک اڈہ پر جمعرات کی شب راکٹ حملہ کیا گیا جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ عراقی اور امریکی سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ K1 اڈہ پر 27 ڈسمبر کے بعد یہ پہلا حملہ ہے جبکہ لگاتار 30 راکٹوں کے حملہ میں وہاں ایک امریکی کنٹراکٹر ہلاک ہوا تھا ۔ اس حملہ کے لئے واشنگٹن میں کٹر عراقی ملٹری گروپ کتائب حزب اللہ کو مورد الزام ٹھہرایا جو ایران سے قربت رکھتا ہے۔ تب امریکہ نے جوابی حملوں میں 25 کتائب حزب اللہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔