بغداد، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عرا ق کے مغربی علاقے کے القومی شہر میں کار بم دھماکے میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔عراقی سلامتی فورس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق القومی شہر میں کار میں لدے دھماکہ خیز مادہ میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔عراقی سلامتی سروسیز کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حملہ بازار کے نزدیک ہوا اوراس حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔عراقی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کم سے کم 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کی ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔