عراق میں کرفیو کی مدت میں مزید ایک ہفتہ توسیع

   

بغداد۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پیش نظر نافذ کرفیو کی مدت ایک ہفتے بڑھا دی گئی ہے ۔عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے پریس سروس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کے 33 نئے مریضوں کی موت درج کئے جانے کے بعد افسران نے کرفیو کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ کرفیو کو ہفتہ 6 جون سے ایک ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔14 جون سے جزوی طورپر کرفیو لگایا جائے گا،جو شام چھ بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا۔وہیں جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کو مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔