عراق میں گرین زون اور امریکی دستوں کے اڈہ پر میزائل حملہ

,

   

بغداد ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو راکٹس سے ہفتہ کو عراق کے ال بلاد ایر بیس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی دستوں کا قیام ہے جبکہ دو مورٹار شلوں نے بغداد کے گرین زون پر ضرب لگائی جو ہائی سکیورٹی احاطہ ہے جہاں امریکی ایمبیسی واقع ہے، سکیورٹی ذرائع نے یہ بات کہی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بغداد میں سفارت کاروں اور دستوں دونوں کے قیام کے امریکن کمپاؤنڈ میں سائرن فوری بجائے گئے۔ ال بلاد اڈہ جو بغداد کے شمال میں واقع ہے، اسے کتیوشا راکٹس سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ کو اپنے مشن اور اڈوں کے خلاف جوابی حملے کا اندیشہ ہے ۔