عراق میں 103 سالہ شخص کی دھوم دھام سے تیسری شادی

   

بغداد : عراق میں ایک سو تین سالہ بزرگ نے اپنے پوتوں کے پوتوں کی موجودگی میں تیسری شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔الامارات الیوم کے مطابق عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ عراقی شہری مخیلف فرہود المنصوری کی شادی میں ان کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔مختلف فرہود المنصوری کے بیٹے عبدالسلام نے کہا کہ ’ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے۔ ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے۔ پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔‘عبدالسلام نے بتایا کہ ’گذشتہ سال کے آخر اور رواں برس کے آغاز میں ان کے والد کا بیگم سے جھگڑا ہوگیا تھا جس پر وہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔