بغداد : عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4106 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے باعث ملک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 286778 ہوگئی ہے۔عراق نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 60 مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7941 ہوگئی ہے‘۔’3887 مریض شفایاب ہوئے ہیں، زیر علاج مریضوں میں 575 ایسے ہیں جن کی حالت نازک ہے‘۔دوسری طرف مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔مصری نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 148 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔’ملک میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 100856 ہوگئی ہے، ان میں سے 83261 مریض شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ 5627 ہلاک ہوئے ہیں‘۔ادھر لبنان میں کورونا کے باعث 10 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 686 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 23669 ہوگئی ہے۔لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’7097 مریض شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 239 ہوگئی ہے‘۔