عرفہ کے دن مکہ کی نئی تصویر ، اماراتی خلاء باز نے شیئر کی

,

   

دبئی: یوم عرفہ پر آج متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر طویل ترین عرب خلائی مشن پر ہیں ،خلاء سے مقدس شہر مکہ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اُنھوں نے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں النیادی نے کہاکہ آج(27 جون) عرفہ کا دن ہے جو حج کے دوران ایک اہم دن ہے، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عقیدہ صرف یقین کے بارے میں نہیں ہے بلکہ عمل اور عکاسی بھی ہے۔یہ ہم سب کو ہمدردی، عاجزی، اور اتحاد کیلئے کوشش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ مکہ کے مقدس مقام کا ایک منظر ہے جسے میں نے کل قید کیا تھا۔یوم عرفہ میں لاکھوں عازمین حج کو سعودی عرب میں مکہ کے قریب عرفات پہاڑ پر اور اس کے ارد گرد جمع ہوتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔النیادی نے اس سے قبل اپریل میں لیلۃ القدر کی مقدس رات کو زمین سے 400 کیلومیٹر اوپر مداری لیبارٹری سے مکہ اور مدینہ کے حیرت انگیز رات کے نظارے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔