عزت کے ساتھ زندگی گذارنے کیلئے وظائف کی فراہمی

   

پنشن نہ ملنے والے حضرات مایوس نہ ہوں، ناگرکرنول رکن اسمبلی جناردھن ریڈی کا خطاب

ناگرکرنول ۔31/اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بزرگوں، تنہا خواتین اور معذور افراد کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے ریاستی حکومت 2ہزار روپئے آسرا پنشن فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات اظہار ناگرکرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی نے کیا۔ ریاستی حکومت نے آسارا پنشن کی عمر کی حد کو 65 سال سے گھٹا کر 57 سال کر دیا ہے۔اس کے مطابق نئی منظور شدہ آسرا پنشن آئی ڈی کو مقامی سائی گارڈن فنکشن ہال میں مقامی ایم ایل اے نے استفادہ کنندگان کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناگر کرنول میونسپلٹی کے تحت 24 وارڈوں کے لئے 547 لوگوں کو نئی آسراہ پنشن دی گئی ہے۔ آسرا پنشن کے ساتھ ساتھ کلیانہ لکشمی کے چیکس مستحقین کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بزرگ اور تنہا خواتین کو کسی پر انحصار کئے بغیر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک غریب کا بیٹا ہونے کے ناطے 2000 ہر مہینے کی 5 سے 10 تاریخ کے درمیان استفادہ کنندگان کے کھاتے میں جمع کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کلیانہ لکشمی،کے سی آر کٹ، رائتو بندھو، رائیتوبیماء ، آسارا پنشن وغیرہ جیسی اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے۔اس طرح کی اسکیمات ملک کی کوئی دوسری ریاست میںنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ایم نے غریبوں کی حالت زار کو پہچانا اور غریبوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ان میں مرحوم این ٹی۔ راما راؤ اور راج شیکھر ریڈی ہیں ان بعد صرف کے چندر شیکھر راؤ کا ذکر کیا گیا ہے۔استفادہ کنندگان کو ضلع میں نافذ مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں پنشن نہ ملنے والے افراد کو بھروسہ دیاکہ پنشن نہ ملنے والے افراد کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ متعلقہ وارڈ ممبران ہرمستحق فرد کے گھر پہنچ کر آسرا پنشن کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور جلد دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔بعد ازاں انہوں نے مٹی کی مورتیاں عوام میں مفت تقسیم کی گئیں۔مستحقین کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین کلپنا بھاسکر گوڑ، وائس چیرمین بھاسکر راؤ، لائبریری چیرمین ہنومنت راؤ، مقامی تحصیلدار سی۔ بھاسکر، میونسپل کمشنر انوش، میپما منیجر راجیش، وارڈ ممبران اور مستفیدین نے شرکت کی۔