عصمت ریزی کرنیوالوں کے عضو مخصوص کو کاٹ دینا چاہئے: راکھی سانت

,

   

ممبئی: کچھ دن قبل پیش آئے تلنگانہ کے حیدرآباد شادنگرمیں پیش آئے ایک حیوانات کے ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ نے سارے ملک کو ہلاکر رکھ دیا۔ پولیس نے اس جرم میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی گئی۔ بالی ووڈ کے کئی اسٹارس بشمول اکشے کمار‘ابھیشک بچن‘ فرحان اختر‘ دیا مرزا اور دیگر اداکاروں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اور اپنے بیانات سے خبروں کی سرخیاں بننے والی راکھی ساونت نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عصمت ریزی کرنے والوں کا عضو مخصوص کاٹ دیا جانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسے جرم کا ارتکا ب نہ کرسکے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ اگر کوئی لڑکی ہائی وے سڑک پر جاتی ہے۔ اگر اس دوران ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہوجاتا ہے یا گاڑی پنکچر ہوجاتی ہے تو انہیں وہاں رکنا نہیں چاہئے جیسا بھی ہوسکے ایسی جگہوں سے بھا گ آناچاہئے۔ کیونکہ انسان کی شکل میں جنگلی کتے ان کو نہ تو ان لڑکیوں میں اپنی ماں، بہن یا بیٹی نظر آتی ہے وہ ہر لڑکی کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی سگی بہن کے ساتھ بھی ا س طرح کی حرکت کرنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیاں ہائی وے پر جانے سے قبل گاڑی میں ہوا اور پٹرول کے بارے میں جان لیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی عزت خود بچانے کا طریقہ سیکھیں کیونکہ آپ کی عزت بچانے کوئی نہیں آئے گا۔ میں ملک کے قانون کے عہدیداروں سے کہنا چاہتی ہوں کہ حیدرآباد میں پیش آئے عصمت ریزی کے واقعہ میں گرفتار کئے گئے چار ملزمین کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔ اگر پھانسی نہیں دی جاتی ہے تو ان کے مخصوص عضو کو کاٹ دیا جانا چاہئے۔ انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں وزیراعظم نریندر مودی‘ حیدرآباد پولیس اور دیگر قانونی عہدیدراوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عصمت ریزی میں ملوث افراد کیلئے سخت سے سخت قانون بنایا جانا چاہئے۔