عطا پور میں پولیس کا کارڈن سرچ، گھر گھر تلاشی ، مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ ، شراب کی دکان مہر بند

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کمشنریٹ میں کارڈن سرچ آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عطا پور پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ آپریشن چنتل میٹ ، سلیمان نگر ، ایم ایم پہاڑی کے علاقوں میں کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس کارڈن سرچ آپریشن میں 101 پولیس ملازمین بشمول خصوصی پولیس پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس ، ٹرافک پولیس ملازمین شامل تھے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 26 موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی ۔ اس کے علاوہ علاقہ میں ایک بیلٹ شاپ (شراب کی دوکان ) کو مہر بند کردیا اور 2 مقدمات درج کرلیے گئے ۔ پولیس نے کارروائی میں بیرونی سگریٹس ، تمباکو اشیاء کو بھی ضبط کیا اور 16 روڈی شیٹرس کے مکانات کی تلاشی لی ۔۔ ع