٭ امریکہ : امریکہ اپنے عظیم دوست اور شراکت دار جیسے ہندوستان کا مشکور ہیکہ اس نے ایرانی خام تیل کی برآمد رپ امتناع عائد کرنے کے بعد امریکہ سے تعاون کیا۔ ہندوستان میں ایرانی تیل درآمد کرنا بند کردیا تھا۔ امریکہ ہندوستان کی جائز تیل کی ضروریات ذہن نشین رکھے گا۔
جرمنی نے خلیج ہرمز کی مشترکہ مہم میں شرکت کی درخواست مسترد کردی
٭ برلن : جرمنی نے امریکہ کی آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مہم میں شرکت کی امریکی وزیرخارجہ کی درخواست مسترد کردی ہیکوماس نے اس کا انکشاف کیا۔ اس مہم کا مقصد جہاز رانی کے راستہ کو محفوظ بناناتھا۔ یہ مہم ایران اور مغرب کے درمیان تیل بردار بحری جہازوں کی ضبطی پر کشیدگی کے پیش نظر شروع کی گئی تھی۔
