عظیم پریم جی کو بزنس لیڈر ایوارڈ

   

چینائی ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو کے چیرمین عظیم پریم جی نے آج کہا کہ فلاحی اقدامات کے معاملہ میں گاندھی جی کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ پریم جی کو یہاں مدراس مینجمنٹ اسوسی ایشن کے ’’امل گمیشنس بزنس لیڈرشپ ایوارڈ‘‘ کے 19 ویں ایڈیشن سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی دیانتداری اور اخلاقیات کے ساتھ بزنس کو پروان چڑھانے کی ان کی قابلیت کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔