علاقہ حیدر آباد۔ کرناٹک کے چار اضلاع میں زبردست بارش

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ 3جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے چار اضلاع گلبرگہ ، بیدر، رائچور، اور یادگیر میں منگل کے دن بہت دیر تک بارش ہوتی رہی ۔ گلبرگہ کے تعلقہ جات چیتاپور ، سیڑم ، چنچولی ، کالگی اور الند و افضل پور میں زبردست بارش ہوئی ۔ موضع کردال تعلقہ چیتا پور مین سب سے زیادہ 72ملی میتر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ منگل کے دن ضلع گلبرگہ کا اعظم ترین درجہ حرارت جو 44.5 سے 45.5ڈگری سیلسیس کے درمیان چل رہا تھا وہ کم ہوکر 33ڈگری سیلسیس ہوگیا ۔ کئی قومی شاہ راہوں پر ٹریفک متاثر رہی ۔ شاہ پؤور ، شوراپور ، یرگول اور سیدا پور و سارے یادگیر ضلع میں درمیانہ درجہ سے لے کر بہتر سے بہتر بارش ہوئی ۔