علیگڑھ : وزیراعظم نریندر مودی 22 ڈسمبر کو منعقدہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے صدی تقاریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچول خطاب کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وہ اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ مرکزی وزیرتعلیم رمیش پکھریال نشانک بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے دعوت قبول کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر منصور نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس تاریخی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت سے یونیورسٹی کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ ہمارے طلبہ کو خانگی اور پبلک سیکٹرس میں روزگار حاصل ہوگا۔ منصور نے یونیورسٹی کے تمام احباب سے اپیل کی ہیکہ وہ اس تقریب کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔