علی گڑھ (یو پی)، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سہ روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ ڈسمبر کیمپس میں مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران پولیس والوں کے ظلم کے خلاف کارروائی کی جائے اور احتجاجیوں کے خلاف درج مقدمات سے دستبرداری اختیار کریں۔ طلباء نے اعلان کیا کہ اُن کا 10 ہفتے طویل پُرامن ایجی ٹیشن نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ 12 اسٹوڈنٹس جمعہ کی رات سے 72 گھنٹے طویل بھوک ہڑتال شروع کرچکے ہیں۔