عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سکیورٹی بڑھا دی گئی

,

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر ممکنہ قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جمعے کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان اطلاعات کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔دو دن قبل وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو بھی بہت خطرہ ہے، انہیں جان سے مارنے کی سازش کی جا رہی ہے۔