اسلام آباد، 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (نواز) اور پاکستان پپلز پارٹی کے لیڈروںنے عمران خان حکومت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ممالک میں جائیدادوں کی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے انتخابی کمیشن کو حال ہی میں سونپی گئی رپورٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اس رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی اور علیمہ خان کے بیرون ممالک میں 18غیر اعلانیہ کھاتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔