کوالالمپور ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز ملائشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد سے ملاقات کی اور سب سے پہلے اس بات پر معذرت خواہی کی کہ وہ حالیہ دنوں میں مسلم ممالک کی ملائشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ان کے (عمران) متعلق کافی غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال ڈسمبر میں ملائشیا نے 20 مسلم ممالک کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں ایران، ترکی اور قطر جیسے ممالک نے بھی شرکت کی تھی لیکن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی غیرحاضری کو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا تھا۔