اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر اتوار کی صبح چھاپہ مارا گیا ہے۔اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پی ٹی آئی آفیشل نے واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ’لاہور میں مبینہ چھاپے کے دوران ڈاکٹر ارسلان خالد کے خاندان کو ہراساں کیا گیا اور ان کے خاندان کے افراد سے موبائل فونز بھی چھینے گئے۔‘ٹوئٹر اکاؤنٹ پی ٹی آئی آفیشل کے مطابق ’ڈاکٹر ارسلان خالد نے کبھی سوشل میڈیا پر نامناسب الفاظ استعمال نہیں کیے اور نہ ہی اداروں کو نشانہ بنایا۔‘پی ٹی آئی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔