ریاض :وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 13 اپریل کو عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن ہوگا۔ میڈیاکے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’یکم ذوالقعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 کو عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس تاریخ کے بعد سعودی عرب میں قیام غیر قانونی تصور ہوگا اور اس پر سزا لاگو ہوگی۔وزارت نے افراد، عمرہ کمپنیوں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر زائرین کی روانگی کیلئے تمام ضوابط اور ہدایات کی پابندی کریں۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ روانگی میں تاخیر خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔وزارت نے کہا ہے کہ اگر عمرہ کمپنیاں زائرین کی تاخیر کی اطلاع نہیں دیتیں تو ان پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔