عمرہ کی بحالی پر شاہ سلمان کا اظہاراطمینان

,

   

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 4 اکٹوبر سے عمرہ کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی حکومتی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے عمرہ مرحلہ وار بحالی اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی تدابیر پر اظہاراطمینان کیا۔ اس موقع پر عالمی برادری سے مخاطب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ خطہ کے امن و سلامتی کیلئے ضروری ہیکہ ایران کو تباہ کن اسلحہ سمیت نیوکلیئر توانائی کے حصول سے روکا جانا چاہئے۔