عمر اور سیفی گینگسٹرس نہیں ہتھکڑیاں کیوں ڈالنا چاہتے ہو عدالت کا سوال

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے دہلی پولیس کی پٹیشن کو خارج کردیا جس میں عمر خالد اور خالد سیفی کو ہتھکڑی ڈال کر عدالت میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی ۔ پولیس نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا تھا کہ وہ جوکھم والے قیدی ہیں ۔ لیکن عدالت نے کہاکہ یہ عرضی دہلی پولیس اور جیل اتھاریٹی نے دانشمندی کے ساتھ داخل نہیں کی کیونکہ عمر اور سیفی سابق میں مجرم نہیں رہے ہیں اور نہ ہی وہ گینگسٹرس ہیں ۔ ایڈیشنل سیشنس جج نے اپنے حکمنامہ مورخہ 5 جون میں کہاکہ انھیں ہتھکڑی ڈال کر عدالت کو لانے کی ضرورت نہیں ، یہ دونوں دہلی کے مخالف مسلم فساد کے سلسلہ میں سخت قانون یو اے پی اے کے تحت گزشتہ سال سے کئی دیگر جہدکاروں کے ساتھ جیل میں ہیں۔