عمر عبداللہ کی برف پوش رہائش گاہ میں قیام کیلئے کے ٹی آر کی خواہش

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( پی ٹی آئی) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سرینگر میں واقع برف پوش رہائش گاہ کی تصویر نے حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ کا من موہ لیا۔ جنہوں نے اپنے لئے بھی ایک ایسی ہی ایک رہائش گاہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں عمر عبداللہ نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی آر کو اپنی خواہش و مرضی کے مطابق کسی بھی وقت وہاں نے اور قیام کرنے کیک دعوت دی۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر عبداللہ کی رہائش گاہ کی تصویر اور اس کے اطراف کے برف پوش علاقہ کی تصویر ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ کاش کہ خواشہات پوری کرنے کی کوئی ’فیکٹری‘ ہوتی تو میں بھی اس وقت وہاں کسی قریبی مقام پر ہوتا ‘‘ ۔ جس پر عمر عبداللہ نے جوابی ٹوئیٹ کیا کہ ’’ میرے گھر کو اپنا سمجھیں اور اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت یہاں قیام کیجئے ۔‘‘ کے ٹی آر نے جواب میں لکھا کہ ’’ میں اس پیشکش کو سنجیدگی سے قبول کیاہوں عمر صاحب ۔‘‘