جموں: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیرکے روز جموں وکشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ کو ان کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے عمر عبداللہ کی صحت مند اور طویل زندگی کی دعا کی۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا، جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی عمر عبداللہ کے 54 ویں یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوں نے ایکس پر لکھا، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ جناب عمر عبداللہکو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ وہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزاریں۔ یادرہے کہ عمر عبداللہ 10 مارچ 1970 کو انگلینڈ کے علاقے راکفورڈ، ایسیکس میں پیدا ہوئے۔ وہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کی برطانوی اہلیہ مولی عبداللہ کے بیٹے ہیں۔انہوں نے ابتدائی تعلیم سری نگر کے برن ہال اسکول سے حاصل کی، جو کہ مشنری ادارے کے زیر انتظام تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے بزنس سے متعلق بیچلر ڈگری حاصل کی۔