آر اینڈ بی گیسٹ ہائوز ہنمکنڈہ میںمنعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے وزیر پنچایت راج دیا کر رائو کا خطاب
ورنگل ۔ریاستی وزیر پنچایت راج ایرابیلی دیا کر رائو نے کہاکہ عنقریب چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں ورنگل ماسٹر پلان ۔2041کا اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ریاستی بلدی نظم ونسق و شہر ی ترقیات پرنسپل سکریٹری ارویند کمار آئی اے ایس ،گریٹر میئر گنڈا پرکاش رائو ،چیف وہپ و ایم ایل اے ورنگل ویسٹ داسیم ونئے بھاسکر ،ایم ایل اے اسٹیشن گھن پور ڈاکٹر راجیا ،ایم ایل اے ورنگل ایسٹ این نریندر ،ایم ایل اے پرکال چلہ دھرما ریڈی ،ایم ایل اے وردھنا پیٹ آروری رمیش ،کوڈا چیرمین مری یادو ریڈی ،ڈی سی سی بی چیرمین ایم رویندر رائو ،ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ،میونسپل کمشنر پمیلا ست پتی کے ساتھ وزیر دیا کر رائو نے اجلاس منعقد کیا ۔ہنمکنڈہ آر اینڈ بی گیسٹ ہائوز میں منعقدہ اس اجلاس میں اسمارٹ سٹی ،ہردئے ،امرت ،سی ایم انسیورنس اور دیگر پراجیکٹس کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر دیا کر رائو نے کہا کہ عنقریب چیف منسٹر کے ہاتھوں ماسٹر پلان ۔2041کا اجرائی عمل میں لائی جائے گی اور بہت جلد ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر ورنگل کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ 600کروڑ سے ذائد مالیت سے شہر میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے ہاتھوں مختلف افتتاحی وسنگ بنیاد پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ورنگل ایسٹ میں 11اسمارٹ سٹی سڑکیں ،65کروڑ روپیوں سے تعمیر کئے جارہے دوسرے مرحلہ کے بھدراکالی بنڈ کے کام،8کروڑ روپیوں سے تعمیر کئے جارہے خوس آمدید باب الداخلہ ( تورنا کاکتیہ کا نشان ) کے علاوہ اننر رنگ روڈ کی تعمیر اور اراضی حصولی سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا ۔لاجسٹک ہب ،کھیلوں کیلئے جگہ ،ٹائون شپ کی تعمیرات ،نرسری کی ترقی اور دیگر پراجیکٹس کے لئے 155ایکڑاراضی کو لینڈ پولینگ کیا گیا ہے ۔ریاستی وزیر نے 2,349کروڑ روپیوں سے اسمارٹ سٹی کے تحت کئے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔تمام مستحقین کو ڈبل بیڈ رومس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔انہوںنے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے مزید رقم کی ضرورت پڑے گی۔ اس سلسلے میں ریاستی چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کی توجہ مبذول کروائی جائے گی ۔