عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کی ہدایت

   

ضلع ایس پی سریش کمار کا پائن گنگا بریج کا معائنہ
سرپور ٹاون۔سرپور ٹاون سے تین کلو میٹر کی دوری سے اور دونوں ریاستوں کے درمیان سے گزرنے والی سرحدی پائن گنگا کے بریج کا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے دورہ کیا، اس موقع پر ڈی اس پی کروناکر، سی آئی سوامی، سرپور ٹاون اس آئی راوی کمار، اس آئی منوہر بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے آج اچانک سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن،کوٹالہ پولیس اسٹیشن اور ریاست تلنگانہ کے سرحدی علاقے ہڈکلی اور وینک راو پیٹ, دونوں ریاستوں کے درمیان سے گزرنے والی پائن گنگا کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے درمیان چیک پوسٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے آفیس ریکارڈ ، جرائم کیسس کے بارے میں، ریسیپشن روم، ٹیکنیکل روم اور سی سی کیمروں کے بارے میں تفصیلی طور پر مقامی ملازمین سے جانکاری حاصل کی، اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر مقامی پولیس ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کر نے اور عوامی خدمت انجام دینے 24 گھنٹے تیار ہونے کی ہدایت دیں، اور عوام سے دوستانہ تعلقات کو بنائے رکھتے ہوئے عوام کے دلوں سے پولیس کے خوف کو دور کرنے کا انہوں نے مقامی ملازمین کو مشورہ دیا، تاکہ ریاستی اعلی عہدے داروں کی جانب سے شروع کی گئی دوستانہ پولیس اور فرینڈلی پولیس عوام کے دلوں میں بس سکے، سی سی کیمروں کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے ہر محلے ہر دکان میں سی سی کیمرے لگانے سے ہونے والے فائدے اور حفاظت کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کرنے کا مقامی پولیس ملازمین کو ہدایت جاری کی تاکہ ہر ایک گھر میں سی سی کیمرے لگاتے ہوئے اپنے گھروں میں موجود قیمتی سامان و کی حفاظت کر سکیں، بعد ازاں انہوں نے تلنگانہ ریاست اور ریاست مہاراشٹرا کے درمیان سے گزرنے والی پائن گانگا برج اور سرحدی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے درمیان چیک پوسٹ سے متعلق تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔