عوام بے خوف تھیٹرس میں فلمیں دیکھیں : سرینواس یادو

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے فلموں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کے تعلق سے آندھرا پردیش حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کا تلنگانہ سے کوئی تعلق نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے عوام کو بلاخوف تھیٹرس پہونچکر فلمیں دیکھنے پر زور دیا ۔ اور کہا کہ کورونا کی نئی شکل اومی کرون سے خوفزدہ نہ ہونے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ صرف احتیاطی اقدامات کرنے اور کوویڈ 19 کے پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی خواہش کی ۔ ٹی سرینواس یادو نے آج تلگو فلم انڈسٹری کی اہم شخصیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا جو بھی مسائل ہیں چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حل کرانے کا تیقن دیا ۔ آندھرا پردیش کی حکومت نے علاقہ واری سطح پر فلموں کے ٹکٹوں کا تعین کیا ہے ۔ جس سے فلم انڈسٹری کے ڈائرکٹرس اور پروڈیوسر کافی پریشان ہیں ۔ فلمی شخصیتوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے ریاستی وزیر سنیما ٹو گرافی نے یہ وضاحت کی اور کہا کہ سنکرات تک کئی بڑی تلگو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بے خوف احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔۔ ن