عوام نریندر مودی کو پھر وزیراعظم بنانے کے خواہاں،امیت شاہ کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج نظام آباد میں آئندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس اور اس کی حامی جماعتوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پارلیمانی حلقہ جات عادل آباد ، کریم نگر ، نظام آباد ، ظہیر آباد اور میدک پر مشتمل کلسٹر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جس میں سینئیر پارٹی قائدین ڈاکٹر لکشمن اور دوسروں نے شرکت کی ، امیت شاہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2019 کے انتخابات کے بعد نریندر مودی کو پھر اقتدار حاصل ہوگا اور انہیں پھر وزیراعظم منتخب کیا جائے گا اور اس مرتبہ زیادہ اکثریت سے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف بی جے پی قائدین اور ورکرس بلکہ ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ نریندر مودی پھر وزیراعظم بنیں تاکہ ملک کا مستقبل بہتر ہو۔۔