عوام کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں

   

رمضان المبارک میں کورونا کے خاتمہ کیلئے دعاکرنے مانک راؤ کی اپیل
نیالکل۔رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی کے ساتھ وباء کے پھیلاؤکے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں جاری نائیٹ کرفیو کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی کرفیو کے اوقات میں عوام کو گھروں میں رہنے کو ترجیع دینے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ضروری کام کے غرض سے ہی گھروں کے باہر آئے نائیٹ کرفیو میں مریضوں کو علاج و معالجہ کے لئے ہاسپٹلس فارمیسی لیاب جیسی خدمات کو بحال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ماہ رمضان المبارک جیسے مبارک ماہ میں کورونا وائرس وباء کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کرنے اورگھروں میںعبادت مسجد مندر چرچ میں عبادت کے موقع پر ماسک سماجی فاصلہ سنٹائزس کا استعمال کو یقینی بنانئے کی ہدایت دی رکن اسمبلی کے مانک راو نے کہا کہ نوجوانوں بازاروں آبادی مقامات ہوٹلس شاپس سے گریز کریں تاکہ اس مشکل وقت میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینے خواہش کی مہلک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

کاغذ نگر میں رکن اسمبلی اور میونسپل چیرمین کے ہاتھوں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد
کاغذنگر۔کاغذ نگر کے مونسپل وارڈ نمبر ایک گنٹور کالونی میں رکن اسمبلی کونیر کونپا اور کاغذ نگر میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین کے ہاتھوں 44 لاکھ روپیوں کی لاگت سی سی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اطلاعات کے مطابق کاغذ نگر وارڈ نمبر 1 گنٹور کالونی میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کے ذریعے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا 44 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔