عوام کو صحتمند و تندرست بنانے ڈاکٹروں کا اہم رول

   

ضرورتمندوں کے آنسو پونچنا مہاتما گاندھی کی روایت، صدر کووند کا خطاب
سیواگرام (وردھا)، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے شہریوں کی آنکھوں کے آنسو پونچنے کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو بھی سماج میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا تبھی لوگ صحت مند اور مضبوط بن سکیں گے ۔کووند نے یہاں مہاتما گاندھی طبی سائنس انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے اس ادارے کے طالب علموں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں افتتاحی تقریر کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی شعبے کی سائنس کو سماج کو صحت مند بنانے اور لوگوں کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرناہے ۔ ہمیں ایک نیا ہندوستان تعمیر کرنا ہے جس میں ہر شخص کی زندگی پُروقار اور خوشحال ہو اور جہاں لوگوں کے آنسو پوچھنے کے گاندھی جی کے خواب کو پورا کیا جاسکے ۔ ملک کے میڈیکل سائنس سے وابستہ لوگوں کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت ایک اہم چیلنج ہے اور دنیا کی 18 فیصد آبادی والے اس ملک میں دنیا کے 20 فیصد لوگ ہی یہیں ہیں۔ اس لئے ہمارے سامنے یہ بڑا چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ مُتعَدّی اور غیر مُتعَدّی اور کئی طرح کی نئی بیماریوں کے پنپنے کی وجہ سے ہمارے سامنے تین گنا زیادہ چیلنجز ہیں۔ صحت خدمات کی کمی اور غذائی قلت نیز علامتی بیماریوں کی وجہ یہ مسئلہ کافی سنگین ہوگیا ہے اس لئے حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے ایوشمان بھارت جیسا پروگرام شروع کیا ہے ۔صدر نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں صحت خدمات کے لئے ڈسپلن کا نقطہ نظر اختیار کیا گیا ہے