عوام کیلئے عنقریب اسپیشل ٹرینیں

   

نئی دہلی: انڈین ریلویز لگ بھگ 120 خصوصی ٹرینیں چلانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ عوام کو اندرون اور بین ریاست آمد و رفت میں سہولت ہوسکے۔ اطلاعات ہیں کہ ریلوے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے بات چیت کررہا ہے تاکہ آنے والے چند ہفتوں میں اسپیشل ٹرینیں چلائی جاسکیں۔ وزارت اُمور داخلہ سے منظوری حاصل ہونے کے بعد پہلے مرحلہ میں تقریباً 100 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اِس کے بعد ریلوے مزید تقریباً 20 ٹرینیں چلا سکتا ہے۔ موجودہ طور پر کورونا وائرس پروٹوکول کے ساتھ 230 اسپیشل ٹرینیں چل رہی ہیں۔