یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ کے عوام کی بھر پور تائید : ایم بی ٹی امیدوار کا دورہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مجلس بچاؤ تحریک کے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے امیدوار محمد امجد اللہ خاں خالد کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل مختلف سیاسی سماجی ، مذہبی اور ثقافتی تنظیموں کے ذمہ داران نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں کہا ان ذمہ داران نے کہا کہ امجد اللہ خاں خالد کا شمار مظلوم عوام کے خدمت گذاروں کی صف اول میں ہوتا ہے کیوں کہ وہ نہ صرف دونوں شہروں بلکہ ریاست تلنگانہ میں بلالحاظ مذہب و ملت بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ وقت کے حکمرانوں سے ببانگ دہل نمائندگی کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بناتے ہیں ۔ مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار محمد امجد اللہ خاں خالد کا امتیازی نشان ’ گیس سیلنڈر ‘ ہے جس کو بٹن دباتے ہوئے کامیاب بنائیں ۔ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ امجد اللہ خاں خالد جو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان کے مقابلہ کے امیدوار کروڑہا روپیوں کا استعمال کرتے ہوئے پوری ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ مقامی رائے دہندگان کو چاہئے کہ وہ حقیقی عوامی خدمت گذاروں کا انتخاب کریں یاقوت پورہ حلقہ سے امجد اللہ خاں خالد جو ایم بی ٹی کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں جو ہمیشہ عوام کے درمیان میں رہتے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جب کہ وہ نہ ہی کارپوریٹر ہیں اور نہ ہی رکن اسمبلی باوجود وہ بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمات میں 24 گھنٹے مصروف رہتے ہیں ۔ تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد ازاں امجد اللہ خاں خالد جنہوں نے پرجا دربار کے ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں پریشان کن صورتحال سے دوچار عوام الناس چاہے وہ کسی بھی مذہب و ملت سے کیوں نہ ہوں ممکنہ حد تک راحت پہنچانے کی کوششوں میں کوشاں رہتے ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم عوام کے بے باک ، بے خوف نڈر اور عوام کی خدمت سے سرشار امیدوار امجد اللہ خاں خالد کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ گیس سیلنڈر کو دیتے ہوئے منتخب کریں ۔۔