حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی نے کہا کہ عوام کے تعاون سے لاک ڈاؤن پر بہتر عمل کیاجارہا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے بجائے عوام کو گھروں میں قیام کو ترجیح دینی چاہئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیگر ریاستوں سے ای پاس کے بغیر کسی بھی شخص اور گاڑی کو تلنگانہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ سرحد پر چیک پوسٹ پر ای پاس پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولنس اور ہاسپٹل والی گاڑیوں کیلئے پاس ضروری نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں سرکاری گاڑیوں کیلئے علحدہ پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پولیس کے تمام اعلیٰ عہدیدار لاک ڈاؤن کے نفاذ کی شخصی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔