عہدہ سے مستعفی ہوجانے مرکزی وزیر داخلہ سے مطالبہ

   

ڈاکٹر امبیڈکرکے خلاف بیان کی مذمت، سنگاریڈی میں نرملا جگاریڈی کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی 22 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں نرملا جگا ریڈی صدر کانگریس ضلع سنگا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف دئے جانے والے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ امیت شاہ معذرت چاہتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے سماج کے تمام طبقات کیلئے دستور بنایا جبکہ بی جے پی نے پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی جانب سے امیت شاہ کے خلاف احتجاج کرنے پر راہل گاندھی سے گھبرا کر انہیں پارلیمنٹ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی جبکہ راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف امیت شاہ کے بیان پر امیت شاہ سے معذرت چاہنے کا مطالبہ اور عہدے سے برطرف ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس قائدین کے ہمراہ احتجاج کر رہے ہیں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بنائے ہوئے دستور سے ملک کی عوام کو طاقت فراہم ہوئی ہے۔