غازی آباد:کرنٹ لگنے سے 3بچوں سمیت 5کی موت

   

غازی آباد: قومی راجدھانی دہلی سے منسلک غازی آباد کے تھانہ سہانی گیٹ علاقے کے راکیش مارگ پر ایک دوکان کے ٹین شیڈ میں کرنٹ اترنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ٹین شیڈ میں بھاری بارش کی وجہ سے کرنٹ اتر گیا تھا۔حادثے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس حادثے سے سہانی گیت میں راکیش مارگ کے تین سنگھ پیلیس کے نزدیک ایک ٹین شیڈ دوکان میں کرنٹ اترنے سے ہلچل مچ گئی۔ غازی آباد میں گذشتہ دو دنوں سے لگاتار بارش ہورہی ہے ۔