نئی دہلی: حکومت نے کہا کہ وہ کھانے پینے کی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر چراغ پاسوان نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھانے کی مصنوعات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جب بھی خوراک سے متعلق کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو اسے مزید مضبوط کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ پاسوان نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں 205 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز ہیں جن کے لیے تقریباً 503 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 169 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں 100 نئی فوڈ ٹیسٹنگ لیباریٹریز بنائی جائیں گی۔ایک ضلع میں ایک فوڈ ٹیسٹنگ لیب کھولنے سے متعلق بی جے پی کے نوین جندال کے سوال پر، مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز آتی ہے تو لیبارٹری کھولنے پر غور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آرگینک فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور آرگینک فوڈ کے لیے منظم طورپرکام کیا جا رہا ہے ۔