غربت کے عفریت کو ختم کیا جائے’: آر ایس ایس لیڈر دتاتریہ ہوسبالے کا دسہرہ کے موقع پر مشورہ

   

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبالے نے اتوار کو ملک میں بے روزگاری اور آمدنی میں بڑھتی عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سامنے غربت ایک عفریت کی طرح چیلنج بن کر ابھر رہی ہے۔ ہوسبالے نے تاہم کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہوسبالے نے سنگھ سے وابستہ سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں کہا کہ ہمیں افسوس ہونا چاہئے کہ 200 ملین لوگ خط غربت سے نیچے ہیں اور 23 کروڑ لوگ یومیہ 375 روپے سے کم کما رہے ہیں۔غربت ہمارے سامنے ایک عفریت جیسا چیلنج ہے۔ ضروری ہے کہ اس دانو کو ختم کیا جائے۔