غریبوں کیلئے مفت پکوان گیس اسکیم،86 فیصد استفادہ کنندگان نے ایل پی جی سلنڈر واپس کیا

   

نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے پیر کو کہاکہ پردھان منتری اجولہ یوجنا کے تحت مفت میں گیس کنکشنس حاصل کرنے والے 7.25 کروڑ افراد کے منجملہ تقریباً 86 فیصد افراد نے دوسرا ایل پی جی سلنڈر خریدا ہے۔ اُنھوں نے اس دعویٰ کی نفی کرنے کی کوشش کی کہ اس اسکیم کا استفادہ کرنے والوں نے خالی سلنڈرس واپس نہیں کیا ہے۔ اس یوجنا کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کا فی کس اوسط سالانہ استعمال 4.87 سلنڈر ہے۔ پردھان نے تحریری جواب میں ادعا کیاکہ ’تیل کی مارکٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے مطلع کیا ہے کہ پی ایم یو وائی کے 86 فیصد استفادہ کنندگان نے دوسرے سلنڈر کے حصول کے لئے پہلا سلنڈر واپس کیا۔