متوسط طبقہ اور غرباء کیلئے امکنہ جات ترجیح ، وزیراعظم مودی کا بیان
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ لائیٹ ہاؤس پراجکٹس جو 6 ریاستوں میں ماڈرن ٹیکنالوجی کے ساتھ جاری ہیں، وہ ملک میں گھروں کی تعمیر کے شعبہ کو نئی سمت دکھائیں گے اور امداد باہمی پر مبنی وافقیت کو مزید مضبوھی ملے گی۔ مودی نے گلوبل ہاؤزنگ ٹیکنالوجی چیلنج ۔ انڈیا کے تحت 6 لائیٹ ہاؤس پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ انہوں نے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ اختراعی کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ 12 ماہ میں 6 شہروں میں فی کس ایک ہزار سے زیادہ مکانات تعمیر کرنے کی کوشش ہے۔
سال نو پر عوام کو وزیراعظم کی مبارکباد
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئے سال 2021ء کے آغاز پر ملک کے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور سب کی زندگی میں بہتر صحت ، خوشی اور امن و سکون کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ تمام ہم وطن لوگوں کو 2021ء کی دلی مبارکباد۔ ’’میری تمنا ہیکہ یہ سال سب کی زندگیوں میں خوشیاں لائے‘‘۔