غزہ: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفع میں اجتماعی قبر سے 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والی نعشیں ہلالِ احمر، فلسطینی سول ڈیفنس اور اقوامِ متحدہ کے امدادی اور ایمرجنسی ورکرز کی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے امدادی سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہیکہ اِن لوگوں کو اسرائیلی فوج نے اُس وقت جان سے مار دیا تھا جب وہ اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔