فلسطینیوں کیلئے دروازے بند کردیئے، ریپبلکن لیڈرکا ردعمل
واشنگٹن: ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہالے نے اسلامی ملکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے غزہ سے آنے والے فلسطینیوں کیلئے اپنی سرحدیں نہیں کھولی ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب کئی فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں اور وہ پڑوسی اسلامی ملکوں میں داخل ہونا چاہتے ہیں لیکن یہ ممالک انہیں قبول نہیں کر رہے ہیں۔نکی نے سابق امریکی صدر براک اوباما اور موجودہ جوبائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاکہ انہوں نے ایرانی نیوکلیئر معاملت سے غلط طورپر نمٹا اور نکی نے تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ حماس اور حزب اللہ کو طاقتور بنارہا ہے۔ریپبلکن لیڈر نے کہا کہ ہمیں فلسطینی شہریوں پر توجہ دینا چاہئے لیکن عرب ممالک قطر ، لبنان ، اردن ، مصر کیا کر رہے ہیں؟