واشنگٹن :فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دیدیا۔معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں امریکہ نے ہتھیاروں کی فراہمی سمیت دیگر چیزوں میں اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کی پالیسی کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آواز اٹھ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔للی گرینبرگ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کا ضمیر انہیں مزید کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔