سڈنی : آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں فلسطین کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔عرب نیوز کے مطابق مظاہرین نے چھت پر چڑھ کر بینرز لہرائے جن پر لکھا تھا کہ ’فلسطین آزاد ہوگا۔‘مظاہرین نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام لگایا۔ٹی وی فوٹیج میں عمارت کی چھت پر سیاہ کپڑوں میں ملبوس چار افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے سیاہ بینرز اْٹھا رکھے ہیں۔ ان بینرز میں سے ایک پر درج تھا کہ ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا۔‘مظاہرین میں سے ایک نے میگا فون کا استعمال کرتے ہوئے تقریر کی جس میں اسرائیلی حکومت پر جنگی جرائم کا الزام لگایا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں بھولیں گے، معاف نہیں کریں گے اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔‘آسٹریلوی اپوزیشن کے ترجمان جیمز پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’یہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔