غزہ میں اسرائیلی خاتون فوجی ہلاک

   

یروشلم :غزہ پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی خاتون نوا مارسیانو ہلاک ہوگئی ہے، اسرائیلی فوج نے حماس کی قید میں نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جارحانہ بمباری میں 60 قیدی مارے گئے، جن میں فوجی خاتون نوا مارسیانو بھی ہلاک ہوئی ہے۔خیال رہے کہ 7اکتوبر کے حملے میں قید کی گئی خواتین میں اسرائیلی فوجی خاتون نوا مارسیانو بھی شامل تھیں جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں ہیں۔