غزہ ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جمعہ کو ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 34 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف کیدرا نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے ساتھ انکلیو کی مشرقی سرحد میں ہونے والی لڑائی میں 33 فلسطینی زخمی ہو گئے ، جس میں 20 افراد گولی سے زخمی ہوئے ہیں۔غزہ پٹی ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ’گریٹ مارچ آف دی رٹرن‘ کے طور پر سب سے زیادہ احتجاج والا مقام ہے۔ فلسطینی مظاہرین کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلسل جھڑپیں جاری ہے ۔ اسرائیل نے گولاباری کا الزام لگایا ہے ، خیال رہے جمعہ کو سب سے زیادہ پرتشدد احتجاج ومظاہرہ ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ پٹی میں کئی عشروں لڑائی جاری ہے ۔