برلن :جرمنی کے چانسلر اسرائیل کے دورے کے موقع پر غزہ کی صورت حال جہاں 31 ہزار سے زائد فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں اور تقریباً پورے غزہ کو تباہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے انہوں نے ‘غزہ میں اسرائیلی جنگ کو خوفناک حد تک انسانیت کیلئے بھاری قیمت قرار دیا ہے۔وہ اتوار کے روز اسرائیل کے دورے پر تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محض یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم فلسطینیوں کو اس حال کھڑے دیکھتے رہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور غزہ کی پٹی پر بھوک اور تباہی سے دوچار ہیں۔شولز اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد یروشلم میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے انہوں نے شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور غزہ کے لوگوں کے لیے انتہائی ناکافی امداد پہنچنے دینے پر اپنی تشویش وزیر اعظم کے سامنے رکھی ہے۔ جہاں امدادی ادارے کہہ رہے ہیں کہ قحط پڑا ہوا ہے۔ان کا یہ کہنا ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پانچ ماہ تک اسرائیل کے ساتھ یک جان و دوقالب کی طرح حمایت کرنیوالے کئی دوسرے ملکوں کی طرف سے بھی اب اسی طرح کی تشویش اور خدشات کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔