تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے ہفتہ وار احتجاج کیا۔ تل ابیب سے میڈیا کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور مرکزی شاہراہ بند کردی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کو فوری رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سڑکیں خالی کروانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین ’کرائم منسٹر شرم کرو‘ اور ’مزید جنگ نہیں‘ کے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔تل ابیب میں بنجامن نتن یاہو حکومت کے خلاف طویل عرصہ سے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کی جانب سے حماس کی قید میں بند اسرائیلیوں کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی اسرائیلی حکومت پر جنگ بندی معاہدہ کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔