غزہ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)فلسطینی تنظیم حماس کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں حماس کے لیڈروں اور تنظیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ’العربیہ‘ کے مطابق سلیمانی کے تصاویرغزہ شہر میں نامعلوم سپاہی کے لئے قائم کردہ یادگار پارک میں واقع جنازہ گاہ میں رکھی گئیں۔ اس تعزیتی کیمپ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سلیمانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔جمعہ کے روز حماس نے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ’شہید‘ قرا ردیتے ہوئے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جمعہ کی صبح امریکی فوج نے قاسم سلیمانی سمیت کئی دوسرے جنگجوکمانڈروں کو ہلاک کردیا تھا۔